انتشار اور فساد کی ذمہ دار ایک خاتون ہیں، دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: محسن نقوی
ان وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انتشار اور فساد کی ذمہ دار ایک خاتون ہیں اور دھرنے والوں سے کو ڈی چوک پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انھوں نے آنا تھا، وہ آ گئے لیکن ایک بات انھیں واضح ہو جائے کہ ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ’وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ ان دھرنے والوں سے کسی صورت کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش تھی کہ کسی نہ کسی طریقے سے لاشیں لیں، وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور ہم نے طے کیا کہ علاقہ بھی کلئیر رکھنا ہے اور جانی نقصان بھی نہیں ہونے دینا۔ انھوں نے بشری بی بی پر الزام عائد کیا کہ ’جو جانی نقصان ہوا ہے اس کی مکمل ذمہ دار ایک خاتون ہیں۔ اس انتشار و فساد کی ذمہ دار ایک خاتون ہیں۔‘ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے تحریکِ انصاف پر الزام عائد کیا کہ ’یہ غریب کے بچوں کو ڈھال بنا کر آئے ہیں۔‘ ان کا کہنا ہے کہ یہ پرامن مظاہرین نہیں۔ انھوں نے میڈیا کو کچھ شیل دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اس طرف (پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنان) کی جانب سے فائر کیے جا رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں سے ...